لنکڈ پی۔ او۔ ایس۔ میں خوش آمدید

کاغذ کے بغیر طلب اور رسد

لنکڈ پی۔ او۔ ایس۔ (منسلک پوائنٹ آف سیل) کو اپنی جس طاقتور خصوصیت کی بنیاد پر یہ نام دیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ پوری دنیا میں لنکڈ پی۔ او۔ ایس۔ کی ہر تنصیب ایک دوسرے سے منسلک ہے جو کہ کاغذ کے بغیر طلب اور رسد کو ممکن بناتی ہے۔ مختلف ٹائم زون، مختلف زبانیں، سپلائرز یا صارفین کے مصروف ٹیلی فونوں کا انتظار، مواصلات کی پریشانیوں، غلط ترسیل اور کاغذات پرنظر رکھنے اور ان کاغذات کو محفوظ رکھنے کی پریشانیوں کا حل فراہم کرتی ہے۔


عام ذاتی کمپیوٹر، ایک طاقتور کاروباری معاون

لنکڈ پی۔ او۔ ایس۔ ایک عام عام ذاتی کمپیوٹر کو ایک طاقتور کاروباری معاون میں تبدیل کرنے کے لئے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے جو کہ انوینٹری، سٹاک مینجمنٹ اور اکاؤنٹنگ کی پریشانیوں کو دور کرتا ہے۔ پوائنٹ آف سیلز سسٹم چلانے کے لئے مہنگے ہارڈویئر پر مزید انحصار نہیں کرنا پڑتا۔ کمپیوٹر کے ساتھ جوڑیں اور چلائیں جیسی سہولت کی وجہ سے بارکوڈ اسکینرز، تھرمل پرنٹرز، معیاری فلیٹ بیڈ اسکینرز، معیاری ویب کیمز، تھرمل پرنٹرز، معیاری پرنٹرز وغیرہ جیسے آلات با آسانی استعال کئے جا سکتے ہیں۔


لنکڈ پی۔ او۔ ایس۔ آپ کی زبان اور اصطلاحات بولتا ہے

لنکڈ پی۔ او۔ ایس۔ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے کسی بھی مادری زبان میں با آسانی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ زیادہ تر نظر آنے والے حروف اور فقروں کو آپ کی پسند اور آپ کی ضروریات کے متن میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اب آپ صرف لنکڈ پی۔ او۔ ایس۔ میں فراہم کی گئی سہولیات تک محدود نہیں ہیں۔ اگرپھر بھی کچھ آپ کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا ہے تو پھر اپنی ضروریات کو ہم تک پہنچانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ کچھ لمحے فراغت کے نکالیں اور support@LinkedPOS.com پر ای میل کریں۔ ہم نہ صرف آپ کے قیمتی آراء کے لئے آپ کے شکر گزار ہوں گے بلکہ ہم مختلف شکلوں میں آپ کو نوازنے پر بھی غور کریں گے۔